🌹 بسم اللہ الرحمن الرحیم 🌹
✳ *عشرہ ذوالحجہ کے فضائل*
📌 اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر خصوصی فضل وکرم ہے کہ اس نے نیکی و اطاعت کے لئے خاص اوقات مقرر فرما دیئے ہیں جن میں اعمال صالحہ کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے اور باری تعالٰی کی رحمت کاملہ بطور خاص نبی نوع انسان کی طرف متوجہ ہوتی ہے تاکہ لوگ اس میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کر کے اپنے پروردگار کا قرب حاصل کر سکیں
🌷 بڑے ہی خوش قسمت اور سعادت مند ہیں وہ افراد جو ایسے لمحات کی قدر کر کے ان سے صحیح فائدہ اٹھاتے ہیں اور لاپرواہی، سستی؛اور کوتاہی کے بجائے خوب محنت کرتے ہیں ان اشرف واعلی اوقات میں عشرہ زی الحجہ بھی شامل ہے قرآن و سنت میں زی الحجہ کے پہلے دس دنوں کی بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے
🌹 *دنیا کے افضل ترین ایام*
📝 دنیا کے افضل ترین ایام بھی یہی ہیں جیسا کہ رسول اللہ صلی و سلم نے ارشاد فرمایا : دنیا کے افضل ترین دن زوالحجە کے دس دن ہیں ( صحیح الجامع الصغير 1144 )
♻ *یوم عرفہ بھی انهیں ایام میں ہے*
🍁 انہیں دس دنوں میں یوم عرفہ بھی ہے جو انتہائی شرف و فضیلت کا حامل ہے یہ دن گناہوں سے بخشش اور دوزخ سے آزادی کا دن ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : کوئی دن ایسا نہیں کہ اس میں اللہ تعالٰی عرفات کے دن سے زیاده لوگوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کرتا ہو (صحیح مسلم : 1348 )
🌺 *ان ایام میں کیا جانے والا نیک عمل اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہے*
📌 سید نا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کسی بھی دن میں کیا ہوا عمل اللہ تعالیٰ کو ان دس دنوں میں کئے جانے والے نیک عمل سے زیادہ محبوب نہیں، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم ؛دوسرے دنوں میں کیا ہوا جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں ؛ آپ نے فرمایا؛ جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں ہاں اگر وہ شخص جو اپنی جان و مال کے ساتھ ( راہ جہاد میں )نکلے اور کچھ واپس لے کر نہ آئے (یعنی اپنی جان ومال اسی راہ میں قربان کر دے -( بخاری 969؛ ابوداؤد 2438 )
🔴 *ان ایام میں یوم عرفہ کا روزہ بھی ہے*
🍃 یوم عرفہ کا روزہ دو سال کے گناہوں کا کفارہ ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم سے یوم عرفہ کے روزے کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : گزشتہ اور آئندہ سال کے گناہوں کا کفارہ ہے (صحیح مسلم 1162 )
🔸(نوٹ) اتنا یاد رہے کہ رسولﷺ نے حاجیوں کے لئے عرفہ کے دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے
🔴 *اسی عشرہ میں قربانی کا دن بھی ہے*
🌴 قربانی کے دن کی بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے زیاده عظمت والا دن یوم النحر ( دس زی الحجہ )ہے پھر یوم القر (یعنی گیارہ زی الحجہ کا دن ) ہے (ابوداؤد 1765 )
🔸( نوٹ ) یوم القر : قرار سے ہے یعنی اس دن لوگ منی میں قیام کر کے ٹہرتے ہیں اسی وجہ سے اسے یوم القر کہتے ہیں
🌻 *ان ایام کی فضیلت کی وجہ*
♦ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ظاہری طور پر عشرہ زی الحجہ کی فضیلت کا سبب یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس میں بڑی بڑی عبادتیں جمع ہو جاتی ہے یعنی نماز ؛ روزہ ؛صدقہ ؛ اور حج ان کے علاوہ دیگر ایام میں ایسا نہیں -( فتح الباری صحفہ 457 )
🍁 اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان دنوں میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے توفیق دے
آمین یا رب العالمین
Friday, September 9, 2016
عشرۂ ذوالحجہ کے فضائل
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment